یہ نکتہ خوب کہا شیر شاہ سُوری نے کہ امتیازِ قبائل تمام تر خواری عزیز ہے انھیں نامِ وزیری و محسود ابھی یہ خِلعتِ افغانیت سے ہیں عاری ہزار پارہ ہے کُہسار کی مسلمانی کہ ہر قبیلہ ہے اپنے بُتوں کا زُنّاری وہی حرم ہے، وہی اعتبارِ لات و منات خُدا نصیب کرے تجھ کو ضربتِ کاری! |