جو عالمِ ایجاد میں ہے صاحبِ ایجاد ہر دَور میں کرتا ہے طواف اس کا زمانہ | |
تقلید سے ناکارہ نہ کر اپنی خودی کو کر اس کی حفاظت کہ یہ گوہر ہے یگانہ | |
اُس قوم کو تجدید کا پیغام مبارک! ہے جس کے تصّور میں فقط بزمِ شبانہ | |
لیکن مجھے ڈر ہے کہ یہ آوازۂ تجدید مشرق میں ہے تقلیدِ فرنگی کا بہانہ |