دِین و تعلیم | |
مجھ کو معلوم ہیں پِیرانِ حرم کے انداز ہو نہ اخلاص تو دعوٰئے نظر لاف و گزاف اور یہ اہلِ کلیسا کا نظامِ تعلیم ایک سازش ہے فقط دین و مُروّت کے خلاف اس کی تقدیر میں محکومی و مظلومی ہے قوم جو کر نہ سکی اپنی خودی سے انصاف فِطرت افراد سے اغماض بھی کر لیتی ہے کبھی کرتی نہیں ملّت کے گُناہوں کو معاف |