مومن٭ | |
(دُنیا میں) ہو حلقۂ یاراں تو بریشم کی طرح نرم رزمِ حق و باطل ہو تو فولاد ہے مومن افلاک سے ہے اس کی حریفانہ کشاکش خاکی ہے مگر خاک سے آزاد ہے مومن جچتے نہیں کنجشک و حمام اس کی نظر میں جِبریل و سرافیل کا صیّاد ہے مومن (جنّت میں) کہتے ہیں فرشتے کہ دِل آویز ہے مومن حُوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن |