صفحہ اوّل
فہرست میں واپسی
یورپ
تاک میں بیٹھے ہیں مُدّت سے یہودی سُودخوار
جن کی رُوباہی کے آگے ہیچ ہے زورِ پلنگ
خود بخود گرنے کو ہے پکّے ہُوئے پھل کی طرح
دیکھیے پڑتا ہے آخر کس کی جھولی میں فرنگ!
(ماخوذ از نطشہ)