باغی مُرید | |
ہم کو تو میسّر نہیں مٹّی کا دِیا بھی گھر پیر کا بجلی کے چراغوں سے ہے روشن شہری ہو، دہاتی ہو، مسلمان ہے سادہ مانندِ بُتاں پُجتے ہیں کعبے کے برہمن نذرانہ نہیں، سُود ہے پیرانِ حرم کا ہر خرقۂ سالوس کے اندر ہے مہاجن میراث میں آئی ہے انھیں مسندِ ارشاد زاغوں کے تصّرف میں عقابوں کے نشیمن! |