فرشتوں کا گیت | |
عقل ہے بے زمام ابھی، عشق ہے بے مقام ابھی نقش گرِ اَزل! ترا نقش ہے نا تمام ابھی خلقِ خدا کی گھات میں رِند و فقیہ و مِیر و پیر تیرے جہاں میں ہے وہی گردشِ صُبح و شام ابھی تیرے امیر مال مست، تیرے فقیر حال مست بندہ ہے کُوچہ گرد ابھی، خواجہ بلند بام ابھی دانش و دِین و علم و فن بندگیِ ہُوس تمام عشقِ گرہ کشاے کا فیض نہیں ہے عام ابھی جوہرِ زندگی ہے عشق، جوہرِ عشق ہے خودی آہ کہ ہے یہ تیغِ تیز پردگیِ نیام ابھی! |