مِری نوا سے ہُوئے زندہ عارف و عامی دیا ہے مَیں نے انھیں ذوقِ آتش آشامی | |
حرم کے پاس کوئی اعجمی ہے زمزمہ سنج کہ تار تار ہُوئے جامہ ہائے احرامی | |
حقیقتِ اَبدی ہے مقامِ شبیّری بدلتے رہتے ہیں اندازِ کوفی و شامی | |
مجھے یہ ڈر ہے مُقامِر ہیں پُختہ کار بہت نہ رنگ لائے کہیں تیرے ہاتھ کی خامی | |
عجب نہیں کہ مسلماں کو پھر عطا کر دیں شکوہِ سنجر و فقرِ جنیدؒ و بسطامیؒ | |
قبائے علم و ہُنر لُطفِ خاص ہے، ورنہ تری نگاہ میں تھی میری ناخوش اندامی! |