![]()  | 
| خِردمندوں سے کیا پُوچھوں کہ میری ابتدا کیا ہے کہ مَیں اس فکر میں رہتا ہوں، میری انتہا کیا ہے  | |
| خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے خدا بندے سے خود پُوچھے، بتا تیری رضا کیا ہے  | |
| مقامِ گُفتگو کیا ہے اگر مَیں کیمیاگر ہوں یہی سوزِ نفَس ہے، اَور میری کیمیا کیا ہے!  | |
| نظر آئیں مجھے تقدیر کی گہرائیاں اُس میں نہ پُوچھ اے ہم نشیں مجھ سے وہ چشمِ سُرمہ سا کیا ہے  | |
| اگر ہوتا وہ مجذوبِ* فرنگی اس زمانے میں تو اقبالؔ اس کو سمجھاتا مقامِ کبریا کیا ہے  | |
| نوائے صُبحگاہی نے جگر خُوں کر دیا میرا خدایا جس خطا کی یہ سزا ہے، وہ خطا کیا ہے!  | |