(قُرطُبہ میں لِکھّے گئے) | |
یہ حُوریانِ فرنگی، دل و نظر کا حجاب بہشتِ مغربیاں، جلوہ ہائے پا بہ رکاب | |
دل و نظر کا سفینہ سنبھال کر لے جا مہ و ستارہ ہیں بحرِ وجود میں گرداب | |
جہانِ صوت و صدا میں سما نہیں سکتی لطیفۂ ازَلی ہے فغانِ چنگ و رباب | |
سِکھا دیے ہیں اسے شیوہ ہائے خانقہی فقیہِ شہر کو صوفی نے کر دیا ہے خراب | |
وہ سجدہ، روحِ زمیں جس سے کانپ جاتی تھی اُسی کو آج ترستے ہیں منبر و محراب | |
سُنی نہ مصر و فلسطیں میں وہ اذاں میں نے دیا تھا جس نے پہاڑوں کو رعشۂ سیماب | |
ہوائے قُرطُبہ! شاید یہ ہے اثر تیرا مری نوا میں ہے سوز و سُرورِ عہدِ شباب |