(کابل میں لِکھّے گئے) | |
مسلماں کے لہُو میں ہے سلیقہ دل نوازی کا مرّوت حُسنِ عالمگیر ہے مردانِ غازی کا | |
شکایت ہے مجھے یا رب! خداوندانِ مکتب سے سبق شاہیں بچوں کو دے رہے ہیں خاکبازی کا | |
بہت مدّت کے نخچیروں کا اندازِ نگہ بدلا کہ مَیں نے فاش کر ڈالا طریقہ شاہبازی کا | |
قلندر جُز دو حرفِ لااِلہ کچھ بھی نہیں رکھتا فقیہِ شہر قاروں ہے لُغَت ہائے حجازی کا | |
حدیثِ بادہ و مینا و جام آتی نہیں مجھ کو نہ کر خارا شگافوں سے تقاضا شیشہ سازی کا | |
کہاں سے تُونے اے اقبالؔ سِیکھی ہے یہ درویشی کہ چرچا پادشاہوں میں ہے تیری بے نیازی کا |