ہمایوں (مسٹر جسٹسں شاہ دین مرحوم) | |
اے ہمایوں! زندگی تیری سراپا سوز تھی تیری چنگاری چراغِ انجمن افروز تھی | |
گرچہ تھا تیرا تنِ خاکی نزار و دردمند تھی ستارے کی طرح روشن تری طبعِ بلند | |
کس قدر بے باک دل اس ناتواں پیکر میں تھا شعلۂ گردُوں نَورد اک مُشتِ خاکستر میں تھا | |
موت کی لیکن دلِ دانا کو کچھ پروا نہیں شب کی خاموشی میں جُز ہنگامۂ فردا نہیں | |
موت کو سمجھے ہیں غافل اختتامِ زندگی ہے یہ شامِ زندگی، صبحِ دوامِ زندگی |