دریُوزۂ خلافت | |
اگر مُلک ہاتھوں سے جاتا ہے، جائے تُو احکامِ حق سے نہ کر بےوفائی | |
نہیں تجھ کو تاریخ سے آگہی کیا خلافت کی کرنے لگا تُو گدائی | |
خریدیں نہ جس کو ہم اپنے لہُو سے مسلماں کو ہے ننگ وہ پادشائی | |
“مرا از شکستن چُناں عار ناید کہ از دیگراں خواستن مومیائی” |