مذ ہب تضمین بر شعرِ میرزا بیدلؔ | |
تعلیمِ پیرِ فلسفۂ مغربی ہے یہ ناداں ہیں جن کو ہستیِ غائب کی ہے تلاش | |
پیکر اگر نظر سے نہ ہو آشنا تو کیا ہے شیخ بھی مثالِ بَرہمن صنَم تراش | |
محسوس پر بِنا ہے علومِ جدید کی اس دَور میں ہے شیشہ عقائد کا پاش پاش | |
مذہب ہے جس کا نام، وہ ہے اک جنُونِ خام ہے جس سے آدمی کے تخیّل کو انتعاش | |
کہتا مگر ہے فلسفۂ زندگی کچھ اور مجھ پر کِیا یہ مُرشدِ کامل نے راز فاش | |
“باہر کمال اند کے آشفتگی خوش است ہر چند عقلِ کُل شدہ ای بے جُنوں مباش” |