مُحاصرۂ ادَرنہ | |
یورپ میں جس گھڑی حق و باطل کی چھِڑ گئی حق خنجر آزمائی پہ مجبور ہو گیا | |
گَردِ صلیب، گِردِ قمر حلقہ زن ہوئی شکری حصارِ دَرنہ میں محصور ہو گیا | |
مُسلم سپاہیوں کے ذخیرے ہوئے تمام رُوئے اُمید آنکھ سے مستور ہو گیا | |
آخر امیرِ عسکرِ تُرکی کے حکم سے آئینِ جنگ شہر کا دستور ہوگیا | |
ہر شے ہوئی ذخیرۂ لشکر میں منتقل شاہیں گدائے دانۂ عُصفور ہو گیا | |
لیکن فقیہِ شہر نے جس دم سُنی یہ بات گرما کے مثلِ صاعقۂ طُور ہو گیا | |
’ذِمّی کا مال لشکرِ مسلم پہ ہے حرام‘ فتویٰ تمام شہر میں مشہور ہو گیا | |
چھُوتی نہ تھی یہود و نصاریٰ کا مال فوج مسلم، خدا کے حکم سے مجبور ہوگیا |