رام | |
لبریز ہے شرابِ حقیقت سے جامِ ہند سب فلسفی ہیں خطّۂ مغرب کے رامِ ہند | |
یہ ہندیوں کے فکرِ فلک رس کا ہے اثر رفعت میں آسماں سے بھی اُونچا ہے بامِ ہند | |
اس دیس میں ہوئے ہیں ہزاروں مَلَک سرشت مشہور جن کے دَم سے ہے دُنیا میں نامِ ہند | |
ہے رام کے وجود پہ ہندوستاں کو ناز اہلِ نظر سمجھتے ہیں اس کو امامِ ہند | |
اعجاز اُس چراغِ ہدایت کا ہے یہی روشن تر از سحَر ہے زمانے میں شامِ ہند | |
تلوار کا دھنی تھا، شجاعت میں فرد تھا پاکیزگی میں، جوشِ محبّت میں فرد تھا |