صفحہ اوّل

عقل و دِل
ہر خاکی و نُوری پہ حکومت ہے خرد کی
باہر نہیں کچھ عقلِ خدا داد کی زد سے
عالَم ہے غلام اس کے جلالِ اَزلی کا
اک دل ہے کہ ہر لحظہ اُلجھتا ہے خرد سے