![]() |
| دریُوزۂ خلافت | |
| اگر مُلک ہاتھوں سے جاتا ہے، جائے تُو احکامِ حق سے نہ کر بےوفائی | |
| نہیں تجھ کو تاریخ سے آگہی کیا خلافت کی کرنے لگا تُو گدائی | |
| خریدیں نہ جس کو ہم اپنے لہُو سے مسلماں کو ہے ننگ وہ پادشائی | |
| “مرا از شکستن چُناں عار ناید کہ از دیگراں خواستن مومیائی” | |