![]() |
|
ہمدردی (ماخوذ از ولیم کو پر) بچوں کے لیے | |
| ٹہنی پہ کسی شجر کی تنہا بُلبل تھا کوئی اُداس بیٹھا | |
| کہتا تھا کہ رات سر پہ آئی اُڑنے چُگنے میں دن گزارا | |
| پہنچوں کِس طرح آشیاں تک ہر چیز پہ چھا گیا اندھیرا | |
| سُن کر بُلبل کی آہ و زاری جُگنو کوئی پاس ہی سے بولا | |
| حاضر ہُوں مدد کو جان و دل سے کِیڑا ہوں اگرچہ مَیں ذرا سا | |
| کیا غم ہے جو رات ہے اندھیری مَیں راہ میں روشنی کروں گا | |
| اللہ نے دی ہے مجھ کو مشعل چمکا کے مجھے دِیا بنایا | |
| ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھّے آتے ہیں جو کام دوسرں کے | |